سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں "فکر اقبال” سیمینار اور تقریب رونمائی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیورو چیف شاہد ریاض): سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں "فکر اقبال” سیمینار اور "تاریخ ادبیات سیالکوٹ” از ڈاکٹر نصیر احمد اسد کی کتاب کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سیمینار کی صدارت صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میاں محمد خلیل نے کی جس میں فکر اقبال سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول اور کلام اقبال پیش کیا گیا۔ ذیشان ساغر نے جب کلام اقبال پڑھا تو سامعین پر سحر طاری ہوگیا۔

میاں محمد خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم صرف فکر اقبال پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے چیمبر کی جانب سے ہمیشہ اقبال کے افکار و نظریات کی ترویج کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا اور اس طرح کی تقریبات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب کے مہمانان خصوصی میں کونسل وائس چیئر پرسن لائنز انٹرنیشنل ایل ایم ڈی 305 پاکستان، لائن شفقت خاور چوہدری، سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائن محمد سلیم، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری محمد اعجاز غوری، چیئرمین ہلٹن سٹی سیالکوٹ ندیم مشتاق چوہدری، مدیر سٹی میگ خالد لطیف، چیئرپرسن اقبال چیئر جی سی خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر سبینہ اویس اعوان، اور جنرل سیکرٹری پاکستان لٹریری فورم فریدالدین مسعود برہانی شامل تھے۔

Comments are closed.