تونسہ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران لنڈ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تونسہ ضلع کے نوٹیفیکشن کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے، ایم این اے تونسہ شریف خواجہ شیراز محمود ۔سردار مظہر ظہور تنگوانی صدر ڈسٹرکٹ بار تونسہ شریف ،ملک منصور احمد صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ضلع تونسہ شریف فریق ۔اس سے قبل خواجہ شیراز محمود کاکہناتھاکہ تونسہ شریف ضلع کا نوٹیفیکیشن معطل کرنا غیر قانونی اور نا انصافی ہے ، آج ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے عوام بھی ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ممبر قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے کہا ہے کہ تونسہ ضلع کا نوٹیفیکیشن معطل کرنا غیر قانونی اور ناانصافی ہے ہم انہیں کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے خواجہ شیراز نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 جنوری بروز بدھ ہائی کورٹ ملتان بنچ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس غیر قانونی نوٹیفیکیشن کے خلاف میں بذات خود ملک منصور احمد خان اور تونسہ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار مظہر ظہور خان تنگوانی ایڈوکیٹ کے ساتھ مل کر ریٹ پٹیشن دائر کریں گے خواجہ شیراز محمود نے تونسہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غیر قانونی اقدام پر ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اس ضلع کے نوٹیفیکیشن کے لیے ہمارا ساتھ دے
Shares: