باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ضلع شیخوپورہ میں محکمہ مال کی بعض رجسٹری برانچوں میں نان فائلر شہریوں کو فائلر ظاہر کر کے سرکاری خزانے کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا جس میں بعض سب رجسٹرار ان کا عملہ اور ان کے منظور نظر وثیقہ نویس شامل بتائے گئے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری محکمہ فنانس پنجاب کو بھیجی جانے والی شکایات میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ٹیکس نمبر ہولڈر شہریوں کو دیگر سہولتوں کے علاوہ غیر منقولہ املاک کی خریداری میں بھی 500 فیصد تک سرکاری فیسوں اور اشٹام ڈیوٹی وغیرہ میں رعایت دی ہوئی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر جعلسازی سے ایسے لوگوں کو ٹیکس فائلر بنا دیا جاتا ہے جو ٹیکس فائلر نہ ہوتے ہیں اس جعلسازی کی علیحدہ "فیس” لی جاتی ہے رجسٹری برانچوں میں ڈپٹی کمشنروں کی غفلت کی بناء پر کئی ملازمین برس ہا برس سے کام کر رہے ہیں دریں اثناء رجسٹری برانچز کے حکام نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں