ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن رومانوی فلم ’سکندر‘ میں نظر آئیں گے تاہم اس فلم کیلئے انہوں نے کتنا معاوضہ وصول کیا ؟جان کر مداح دنگ رہ گئے-
باغی ٹی وی :نئی فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے جو کہ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی، اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے بتایا جارہا ہے جبکہ اس فلم کیلئے سلمان خان نے 120 کروڑ کا بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔
دوسری جانب رشمیکا مندانا کو اس فلم کے لیے 5 کروڑ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے فلم میں کاجل اگروال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جنہیں 3 کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے،فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر اور پہلے گانے ’زہرہ جبین‘ گانے کے ریلیز کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان اور رشمیکا کی جوڑی کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ
امکان ہے کہ فلم کو 30 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا بھارت سمیت زیادہ تر ممالک میں عید الفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اس لیے ممکنہ طور پر فلم کو دو دن قبل 28 مارچ کو ریلیز کیا جا سکتا ہے۔
سلمان خان عام طور پر اپنی فلمیں عید پر ہی ریلیز کرتے آئے ہیں اور ان کی فلموں کا بھارت سمیت دیگر ممالک کے مسلمان بھی عید پر انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں،’سکندر‘ سے سلمان خان تقریبا دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کریں گے، ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر تھری اور کسی کا کسی کی جان‘ 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں، سلمان خان عام طور پر سال میں ایک یا دو ہی فلمیں کرتے ہیں، تاہم 2024 میں وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیئے، اب شائقین انہیں 2025 کی عید پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش
’سکندر‘ میں سلمان خان اوررشمیکا مندانا کے علاوہ نواب شاہ اور کاجل اگروال سمیت سنیل شیٹھی جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے،فلم کی ہدایات جنوبی بھارتی فلموں کے معروف ہدایت کار اے آر مروگوڈاس نے دی ہیں جب کہ ’سکندر‘ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے جو اس سے قبل بھی سلمان خان کی متعدد فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔