اتحادیوں کی خواہش پرمردم شماری 2017 کے حتمی اعدادوشمار جاری کردیئے گئے:حیران کن تبدیلیاں

0
41

اسلام آباد:اتحادیوں کی خواہش پرمردم شماری 2017 کے حتمی اعدادوشمار جاری کردیئے گئے:حیران کن تبدیلیاں ،اطلاعات کے مطابق ادارہ شماریات نے مردم شماری 2017 کے حتمی اعدادو شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔

کل آبادی میں 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مردوں پر مشتمل ہے، کل آبادی میں 10کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین شامل ہیں جبکہ خواجہ سراؤں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دیہی آبادی 13 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار 789 افراد پر مشتمل ہے، شہری آبادی 7 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار 837 افراد پر مشتمل ہے۔

صوبہ پنجاب کی آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 افراد پر مشتمل ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق خیبرپختونخوا کی آبادی تین کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 920 ہے

ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 ہے

اعدادو شمار کے مطابق فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 93 ہزار 44 افراد پر مشمتل ہے، اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ تین ہزار 368 ہے۔

Leave a reply