میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) تعلیمی بورڈ میرپورخاص کا مالی بحران مزید شدت اختیار کرگیا، بورڈ اپنے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرسکا۔

بورڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے 95 کروڑ روپے سے زائد کی رقم روک رکھی ہے، جس کی وجہ سے بورڈ شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ بورڈ کے 270 ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں ہوسکی ہیں

ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں، اس سلسلسلے میں آج میرپورخاص بورڈ کے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاج بھی کیا

سراپا احتجاج ملازمین نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیرتعلیم اور سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز سے فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: