سیالکوٹ :ماہ اپریل ،گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں پربھاری رہا،لاکھوں کے جرمانے،مقدمات اور گرفتاریاں

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ماہ اپریل ، گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں پربھاری رہا،لاکھوں کے جرمانے،مقدمات اور گرفتاریاں
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ اپریل میں گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، 1137ناجائز منافع خوروں پر 37لاکھ32ہزار 423روپے جرمانہ عائد، 75مقدمات درج، 189ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی زیر نگرانی گرانفروشوں کے خلاف مہم میں چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 24511مقامات پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی اچانک چیکنگ کی اس دوران 629دکاندار زائد قیمت وصول کرنے،7ذخیرہ اندوزی، 257ملاوٹ،407ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکپ پائے گئے ۔ پرائس مجسٹریٹس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں 75مقدمات درج کرائے ، پولیس نے ان کیسز میں 189ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 1137پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے، کاروائی کے دوران 54دکانوں اور گوداموں کو سیل کیا گیا ۔

Comments are closed.