سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ کوٹلی لوہاراں میں تعینات سب انسپکٹر ارشد علی کے خلاف سینیئر سول جج عثمان سرور نے ایف آئی آر کے آرڈر جاری کر دیے
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے سب انسپکٹر ارشد علی نے سینیئر سول جج عثمان سرور کے آرڈر ہوا میں اڑا دیئے ،جس کیس میں جج عثمان سرور نے ملزم کو ضمانت دی ، ذرائع کے مطابق اسی کیس میں ارشد علی نے مدعی سے مبینہ بھاری رشوت وصول کر کے ضمانت لینے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے جج عثمان سرور کے سامنے جب پیش کیا

جب جسمانی ریمانڈ لینا چاہا تو ملزم کے وکیل نے معزز جج کو آگاہ کیا کہ جناب ملزم 2 روز قبل اس کیس میں ضمانت پر ہے جو کے اگلی تاریخ آنے تک یا فیصلہ ہونے تک کیسے پولیس گرفتار کر سکتی ہے ،حقیقت معلوم ہونے پر معززجج نے فی الفور ملزم کو بری کیا اور سخت الفاظ میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کے ایس ایچ او کو حکم صادر کرتے ہوۓ کہا کے فی الفور سب انسپکٹر ارشد علی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ارشد علی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے اور ایف آئی آر کی ایک کاپی عدالت میں پیش کی جائے ورنہ آپ کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: