‏فردوس عاشق اعوان کے غصے کی اصل حقیقت یہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے ایک روز قبل فردوس عاشق اعوان کے رشتہ دار کا گودام بنا کسی سیاسی دباٶ یا سفارش میں آۓ ناجائز زخیرہ اندوزی کی وجہ سے سیل اور بھاری جرمانہ کردیا تھا.فردوس عاشق اعوان کے سفارش کرنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے کاروائی کی

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو خوب ڈانٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی تبصرے کیے اور زیادہ لوگوں نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کی حمایت میں آواز اُٹھائی۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی سونیا صدف کی حمایت میں بیان دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعہ پر افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں سونیا صدف کو ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ ایک ذمہ دار اور قابل افسر ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ خواتین کا گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے، خواتین کے معاشرے میں ایسے کردار کو سراہا جانا چاہئیے۔

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ ایک مخنتی افسر ہیں اور دن رات عوام کی خدمت کیلئے کام کرتی ہیں

Shares: