وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کی معاون خصوصی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت،مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا،

قانونی کاروائی کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ، مولانا کے گرد گھیرا تنگ

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےکشمیرکا سفیربن کرہرفورم پرکشمیرکا مقدمہ موثراندازمیں لڑا،عالمی برادری کوظالم مودی کا ہاتھ روکنےکیلیےعملی اقدامات کرنا ہوں گے

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

،کرپٹ عناصرکابلاامتیازاحتساب پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے ،قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔ عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح وبہبود کیلیے پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے،عوام کو ریلیف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے موثر قانون سازی پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مختلف شعبوں میں اصلاحات سے نادار طبقے کو سماجی تحفظ حاصل ہوگا ،اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا،عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں۔میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔

Shares: