فردوس عاشق اعوان میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں، کہا،میں بھی کرکٹر ہوں ، کیا بڑا اعلان

فردوس عاشق اعوان میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں، کہا،میں بھی کرکٹر ہوں ، کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئیں،فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا باکس کا دورہ کیا،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا باکس میں ٹیسٹ بھی میچ دیکھا

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پاکستان کرکٹ کے لئے پر امن ملک ہے،وزیراعظم عمران خان امن کے علم بردار ہیں،کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے عدم برداشت کی سوچ دفن ہوتی ہے،وزیراعظم کے وژن کے باعث پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا،ساوَتھ ایشین گیمز کے ذریعے پاکستانیوں کی صلاحیتیں دنیا میں اجاگر ہورہی ہیں،ساوَتھ ایشین گیمز کا ایونٹ پاکستان کو دنیا کے ساتھ منسلک کرےگا ،ساوَتھ ایشین گیمز کی تیاریوں پر متعلقہ افسران کام کررہے ہیں

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش میچ سے پیغام جاتا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے،ملک کے دیگر شہروں میں بھی کھیلوں کے میدان بحال کریں گے،کھیل کے میدان آباد ہونے سے مثبت رویے پروان چڑھیں گے،بنگلہ دیش کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے

فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ دنیا کے سامنے پاکستان کا روشن چہرہ واضح ہوا، وزیراعظم عمران خان خود ایک سپورٹس مین ہیں اور کھیلوں کی افادیت سے واقف ہیں، کھیل جسمانی نشوونما،اعصاب کو مضبوط بناتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عمران خان ہر چیلنج کو قبول کرتے ہیں اعصاب کی جنگ جیتنے والا جیت جاتا ہے، کھیل کے میدان میں عوام کا جوش وخروش، میڈیا کی مدد سے دیکھا،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ میں تبدیلیاں لا کے ہاکی، فٹبال ،کبڈی ہر سپورٹ میں ٹیلنٹ ہے اس کو اجاگر کرنا اور سرپرستی کرنا، مواقع پیدا کرنا، صلاحیتوں کو نکھارنا، دنیا کے سامنے مقابلے لئے تیار کرنا حکومت کا عزم ہے، قوم کو مبارکباد دیتی ہوں، کرکٹ کی بحالی کا سفر آگے بڑھے گا، دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا رد کرنے پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پاکستان کے مخالفین کےارمان برباد اورکرکٹ کے میدان آباد ہوئے،دنیا پاکستان کےلیے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کررہی ہے،دنیا میں وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ پروان چڑھ رہا ہے،میرے پاس چھوٹی سی وزارت ہے پھر بھی 18گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے،میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں، پاکستان امن کا علمبردار اور داعی ہے.وزیراعظم عمران خان کو ہر حال میں کرکٹ کی بہتری عزیز ہے،پاکستان میں کرکٹ کے میدان آبادہونے میں وزیراعظم کی بہت کاوشیں ہیں،پاکستان میں کبڈی کا ورلڈ کپ بھی ہونے جارہا ہے،ساوَتھ ایشین گیمز کے ذریعے دیگر ملکوں سے تعلقات بحال ہوں گے

Comments are closed.