بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، فردوس عاشق

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول کی اداروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں انکے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں۔کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہے؟

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں،اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لیے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔آپ کو عوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے۔

مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا

مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

بلاول زرداری نے کہا کہ مسئلے حل ہوں گے، کہتے ہیں کراچی میں کچرہ ہے، پانی نہیں، اداروں‌ کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، وفاق کے اداروں کو کام کرنے دیا جائے، حساس ادارے ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا مقابلہ کرٰیں، دہشت گردی سے مقابلہ سب سے ضروری ہے، ہر ادارہ آئین میں رہ کر اپنا کام کرے، افسوس خان صاحب نے خود پارلیمان کو کام کرنے سے روکا ہے، پارلیمان میں عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے، عوام کے نمائندوں کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا.اگر پارلیمان کو بند کیا جاتا ہے تو ہم سڑکوں‌پر جانے کو مجبور ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہم ساتھ دیں گے،پی پی نے پارٹی کا اجلاس بلایا ہے فیصلہ کریں گے کہ کیسے اور کس حد تک مولانا کا ساتھ دے سکتے ہیں، پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا.

ادارے آئین میں رہ کر کام کریں، بلاول کی حکومت کو ایک بار پھر دھمکی

Comments are closed.