پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف نیب انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ماہر قانون اے کے ڈوگر نے دائر کی ، درخواست میں نیب ،وفاق، پرویز خٹک ،فردوس عاشق اعوان ،چیف منسٹر کے پی محمود خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

درخواست گزارنے دائر درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 25 کے تحت قانون سب کے لیے برابر اور سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے چیرمین نیب کے پاس مخصوص افراد کے احتساب کا کوئی اختیار نہیں ہے،وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے نیب کاروائی نہیں کر رہا، سابق وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے لیکن نیب خاموش ہے۔ وزیر اعلی کے پی کے محمود خان اور سینیٹر محسن عزیز پر مالم جبہ لیز کیس میں ہیر پھیر کا الزام لیکن نیب کاروائی نہیں کر رہا۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ پر امدن سے زائد اثاثوں کا الزام لیکن نیب خاموش ہے.

ہائیکورٹ میں‌ دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ آرٹیکل 25 کے تحت مندرجہ بالا تمام سیاستدانوں کے خلاف نیب کو کاروائی کا حکم دے ۔

Shares: