فردوس باجی کی چیخیں نکل رہی ہیں، رانا ثناء اللہ

rana sanaullah

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ آپ کے نئےباس نااہل ،نالائق ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فردوس باجی چیخیں آپکی نکل رہی ہیں ، ابھی تونوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونیوالی ہے ،چوتھاہفتہ گزررہا ہے سرکاری بسوں ،دوائیوں میں مصنوعی اضافے کا جواب نہیں آیا، آپ کی حکومتی پالیسی کےمطابق چیخیں توعوام کی نکل رہی ہیں.

واضح رہے کہ وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف تک پہنچانے والے لٹیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں. سارے چور اکٹھے ہیں‌ اور شور مچا رہے ہیں، قوم انہیں جانتی ہے.

Comments are closed.