فردوس باجی آپ پھپے کٹنی کی طرح روز ماتم کرنے آجاتی ہیں،عظمی بخاری
مسلم لیگ (ن)پنجاب کی عظمی بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل
ڈپہ پارٹی کی سیاست دھاندلی،پکڑ دھکڑ،لوٹ مار اور مافیا ازم کے اردگرد گھوم رہی ہے.فردوس باجی آپ پھپے کٹنی کی طرح روز ماتم کرنے آجاتی ہیں.عمران خان اپنے دوستوں میں این آر او تقسیم کررہے ہیں اور فردوس باجی بچوں میں گولیاں ٹافیاں بانٹ رہی ہیں. سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ آرڈیننس اعلی عدلیہ کے وقار پر حملہ ہے.ایک سلیکٹڈ وزیراعظم نے طاقت کے نشے میں چور ہوکر سپریم کورٹ کو چیلنج کیا ہے. عمران خان کو اپنے ہی ارکان پر اب بھروسہ نہیں رہا اس لیے ایسے آرڈیننس لارہے ہیں. قوم لنگرخانوں پر،پارلیمنٹ آرڈیننس پر اور ملک اللہ کے سہارے چل رہا ہے. لنگر خانوں کی سرکار نے پوری قوم کو صدقہ خیرات پر لگانے کامنصوبہ بنادیا ہے.پاکستان کو لنگرخانوں اور ڈرامے باز سیاستدانوں کی ضرورت نہیں
پاکستان کو نوازشریف اور شہبازشریف جیسے ملکی ترقی کے ویژن رکھنے والے لیڈرز کی ضرورت ہے