پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کی او پی ڈی عمارت کے بیسمنٹ میں جمعے کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھوڑے ہی وقت میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی تین فائر وہیکلز اور 10 فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ بیسمنٹ میں شدید دھواں بھر جانے کے باعث سموک ایجیکٹرز منگوائے گئے تاکہ دھوئیں کا اخراج ممکن بنایا جا سکے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں مجموعی طور پر چار فائر وہیکلز، دو ایمبولینسز اور تقریباً 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرلیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، جبکہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بیسمنٹ کو کلیئر قرار دے دیا ہے
روس میں گلائیڈ بموں کی پیداوار بڑے پیمانے پر اضافہ: یوکرین کا سنگین خدشہ
وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا اقدام، رجسٹرار کی تعیناتی مکمل








