بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل میں لگنے والی آگ کے باعث پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی تھی، تاہم 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور پروازیں بحال کر دی گئیں۔
وزارتِ شہری ہوا بازی و سیاحت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر کارگو ولیج کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث تمام پروازوں کو احتیاطی طور پر معطل کر کے طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 36 فائر فائٹنگ یونٹس، ایئرپورٹ کے عملے، بنگلادیش آرمی، ایئر فورس اور دیگر اداروں کی مشترکہ کوششوں سے رات 9 بجے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔
وزارت کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور رات 9 بج کر 20 منٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی۔حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا.
پکتیکا کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب، رہائشیوں نے افغان دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا
پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم
وعدے پورے نہیں ہوئے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے: پیپلز پارٹی
پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا