ٹھٹھہ : بحال ہونے والے سیلاب متاثرین کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی،سارا سامان جل کر خاکستر

ٹھٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)بحال ہونے والے سیلاب متاثرین کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی،سارا سامان جل کر خاکستر
ٹھٹہ جھرک سائڈ کے قریب بحال ہونے والے سیلاب متاثرین کے گھروں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر میں رکھا ہوا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ حیدرآباد روڈ پر جھرک سائیڈ کے قریب گاؤں پنہوں جمالی میں سردی سے بچنے کے لیے لگائی گئی آگ کی چنگاری کی وجہ سے آس پاس کے گھروں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سیلاب کے بعد بحال ہونے والے متاثرین کے پانچ گھر اور گھروں میں رکھا ہوا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا گھروں میں رہنے والے افراد نے بڑی مشکل سے اپنی اور بچوں کی جانیں بچائیں گاؤں کے لوگوں نے ساری رات سردی میں کھلے آسمان تلے گزاری اطلاع ملنے پر ہلال احمر پاکستان ٹھٹہ کے چیئرمین حاجی حنیف میمن اور مقامی ممبر غلام نبی ببر نے گاؤں والوں کو خیمے، راشن، برتن، کپڑے، بستر، گرم جیکٹیں اور دیگر ضروریاتِ زندگی گزارنے کا سامان تقسیم کیا گیا۔

Leave a reply