فائر فائٹرز کا عالمی دن، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کیا اہم پیغام

فائر فائٹرز کا عالمی دن، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کیا اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ فائر فائٹرز کو عالمی دن پر سلام پیش کرتے ہیں –

وزیراعلیٰ ہنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج مشکلات میں گھرے افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ فائر فائٹرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر آتشزدگی میں گھرے افراد کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ آتشزدگی کے واقعات میں جان و مال کے نقصان کے تناسب کو کم کرنے کیلئے فائر فائٹرز کا کرداراہم ہے۔ فائر فائٹرز کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کا تقاضا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کر دیتی ہے۔ فائر فائٹرز کی تربیت کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے عملے کو جدید تربیت دینے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کا دائرہ کار نچلی سطح تک بڑھایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثٍمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹرز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہمیں آتشزدگی کے حادثات کو روکنے اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے موثر،جامع اور مشترکہ کاوشوں کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Comments are closed.