اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی ٹیکنیکل ٹیم نے ایل پی جی پلانٹ51ٹو ایل اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا
جس میں ایل پی جی پلانٹ کی مینجمنٹ و ورکرز نے ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ و آگ لگنے کی صورت میں پلانٹ سے بحفاظت انخلا،آلات آتش کشی و فائر بیٹر کا استعمال، فائر ہایڈرنٹ,واٹر کینن گن اور خودکار فائر سپرینکولر سسٹم کا استعمال، سائرن بجانے کی ریہرسل اور ہنگامی اسمبلی پوائنٹ برائے حاضری ملازمین کی اہمیت اور ذاتی حفاظتی سامان کی اہمیت کے بارے میں لیکچرز و ڈرل بمعہ پروٹوکول ڈریس منعقد کروائی گئی ۔
ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے ملازمین میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ چوہدری وقار اکبر نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور انتظامیہ پلانٹ کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔
علاوہ ازیں عوام الناس کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی انسپکشن ٹیموں نے تحصیل دیپالپور کی متعدد کمرشل مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے آلات کو چیک کیا اور آگ بجھانے کے نامکمل انتظامات پر 37 عدد شاپس کو تحریری نوٹس جاری کیے اور 14 شاپس کے چالان کر کے مزید کاروائی کے لیے عدالت بجھوا دیے ۔








