کوپ 30 ماحولیاتی کانفرنس کے پویلین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد بیلیم میں جاری آج کی تمام سرگرمیوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگتے ہی پویلین کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شعلوں پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔برازیل کے وزیرِ سیاحت نے تصدیق کی کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ صورتِ حال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
متاثرہ حصے میں مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے اسٹال قائم تھے جنہیں احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کا ابتدائی تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے.
ضمنی انتخابات،شفافیت کے لیےالیکشن کمیشن کی سخت ہدایات
ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا ردِعمل
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ








