بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی ایس) نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع ایک پٹاخوں کے گودام کو انتہائی خطرناک قرار دے کر فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
بی ڈی ایس نے ایم اے جناح روڈ پر واقع اس گودام کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ گودام میں ڈھائی سو سے زائد کارٹن میں تقریبا 2,500 کلوگرام آتشبازی کا سامان رکھا گیا ہے، اور یہ تمام مواد بغیر کسی حفاظتی انتظام کے موجود ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کے نتیجے میں 300 میٹر کے دائرے میں بڑی تباہی پھیل سکتی ہے، اور اسی وجہ سے گودام کو انتہائی غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
بی ڈی ایس کے ماہرین نے ہدایت دی ہے کہ گودام کو فوری طور پر سیل کیا جائے، پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ مزید یہ کہ موجودہ آتشبازی کے سامان کو محفوظ مقام پر تلف کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 21 اگست کو اسی گودام میں دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے اثر سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اس واقعے کے بعد، 22 اگست کو پولیس نے پریڈی تھانے میں گودام کے مالک حنیف اور ایوب کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں قتل بالسبب، دھماکا خیز مواد، آتش گیر مادے اور غفلت برتنے کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے مطابق ایک ملزم زخمی ہو کر ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو چکا ہے۔
اسرائیل کا صنعاء پر فضائی حملہ، 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی
اڈیالہ کی بلی اور بابا کوڈا اکاؤنٹس علیمہ خان کے بیٹے چلاتے تھے،شیر افضل مروت
محسن نقوی کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، سیلابی تباہ کاریوں پر گفتگو
محسن نقوی کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، سیلابی تباہ کاریوں پر گفتگو