ممبئی (باغی ٹی وی )بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں سابق فائر فائٹر نے جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر اپنی بیوی کو آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھلس کر مرنے والی خاتون کی والدہ گیتا شرما نے عدالت میں بیان دیا کہ شادی کے وقت سابق فائر فائٹر لکھن نے جہیز کے نام پر ایک لاکھ بھارتی روپے کی مانگ رکھی تھی جو وہ نہیں دے سکتی تھیں۔گیتا شرما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لکھن کی جانب سے انکی بیٹی کو جمسانی اور ذہنی طور ہر ہراساں کیا جاتا تھا اور اکتوبر 2017 میں لکھن نے ان کی بیٹی پر تھنر ڈال کر آگ لگا دی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 7000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

- Home
- بین الاقوامی
- فائر فائٹر نے جہیز کیلئے بیوی کو ہی آگ لگا دی
فائر فائٹر نے جہیز کیلئے بیوی کو ہی آگ لگا دی

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی3 سال قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں