باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تھانہ ٹمن کے علاقہ لیٹی میں مہندی کی تقریب کےلیے لائی گئی آتش بازی کے سامان میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے رسمِ مہندی میں شریک چھ بچے زد میں آکر بری طرح جھلس گئے۔ جن کو تشویش ناک حالت میں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ٹمن کے علاقہ لیٹی میں پیش آیا ہے جہاں پر مہندی کی تقریب کےلیے لائی گئی آتش بازی کے سامان میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے کے نتیجے میں رسم مہندی میں شریک چھ بچے زد میں آکر بری طرح جھلس گئے، آتش گیر گولہ پٹاخے پھٹنے سے متاثرہ بچوں کے نصف سے زائد جسم بری طرح جھلس گئے، جن کو تشویش ناک حالت میں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا، جھلس جانے والے بچوں میں محمد آکاش، محمد دانیال، محمد فرحان، عصمت اللّٰہ، حنان خان اور محمد احسان شامل ہیں، لیکن دوسری جانب شادی بیاہ کی تقریبات میں پابندی کے باوجود اس قسم کے آتش گیر اور خطرناک گولہ پٹاخوں کی خریدو فروخت اور استعمال سرعام جاری ہے جس پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں جو کہ مقامی پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔
Shares: