گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)نوجوان نے فائرنگ کر کے دو خواتین کو شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ انصار کالونی گلی نمبر3کی قراۃ العین اور ساجدہ پروین اپنے محلہ میں موجود تھیں کہ اس دوران محلہ مذکور کا عبدالقادر مسلح ہو کر آگیا جس نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد انہیں مخدو ش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفرکر دیا گیاجہاں ان کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ملزم موقع سے اسلحہ لہراتا ہو افرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کرکارروائی شروع کر تے ہو ئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔جبکہ وجہ عناد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Shares: