ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)فائرنگ کے 2الگ الگ واقعات 2 زخمی
فائرنگ کاایک واقعہ غلام شہر کے مین اسٹاپ خواجہ محلہ کے نزدیک پیش آیاجہاں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک نوجوان زاہد درس کوشدید زخمی کردیا،زخمی نوجوان کومکلی سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر علاج و معالج کی سہولیات نہ ہونے کہ باعث نوجوان کو علاج کے لئے کراچی ریفر کردیا گیا،دوسراواقعہ میرپور ساکرو کے قریب قریشی فارم کے منیجر کی جانب سے نوجوان کو قتل کرنے کی کوشش ، نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل قریشی فارم کے منیجر باقر کی پستول سے فائرنگ سے نوجوان ناتھو ولد نور محمد کھیرو زخمی ہوگیا۔ کھیرہ برادری کی جانب سے احتجاجی دھرنے۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔ واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں دونوں واقعات کی وجوھات کا پتہ نہیں چل سکا یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے ٹھٹہ میں بدامنی کا راج ہے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام ھوچکی ہے-

Shares: