پاکستان نے واشنگٹن میں افغان شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دو دہائیوں میں متعدد ایسے حملوں کا سامنا کرچکا ہے۔

پاکستان نے وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے فوجی کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں اور امریکی حکومت سے ہمدردی کا اظہارکرتا ہے، حملہ امریکا کی سرزمین پر دہشت گردی کی واضح کارروائی ہے، پاکستان دو دہائیوں میں متعدد ایسے حملوں کا سامنا کرچکا ہے، کئی دہشتگرد واقعات کے روابط افغانستان سے جڑے رہے ہیں، واشنگٹن واقعہ سرحد پار دہشتگردی کے بڑھتے خطرات کا اشارہ ہے،عالمی برادری دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

پاکستان نے مشترکہ عالمی انسداد دہشت گردی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Shares: