نیوایئرنائٹ پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کی اطلاع پر شہریوں کیلئے انعام کااعلان کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی: پولیس نے نئے سال کے آغاز پر امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے جس میں کراچی میں دفعہ 144 نافذ اور شہریوں کیلیے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کاکہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔سادہ لباس اہلکار کیمروں کے ساتھ شہر میں تعینات کئے جائیں گے ،ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر دینے والوں کو انعام دیا جائے گا سی ویو کو بند نہیں کیا جائے گاٹریفک بحال رکھنے کیلئے سی ویو پر ون وے ٹریفک چلایا جائے گا پولیس اور ٹریفک پولیس امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں۔
ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے
کراچی پولیس چیف نے پولیس اہلکاروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے اہل کار کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا، ایسا کرنےو الے اہل کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔