کندھ کوٹ: پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ایک زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ
کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جب کہ پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار تینوں ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply