کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11 خول برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس موبائل گشت پر تھی جب پیچھے سے ایک پیدل شخص نے فائرنگ کی۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی، مہزور علی کا کہنا ہے کہ ابتدائی شبہ ہے کہ ملزم پہلے سے موقع پر چھپا ہوا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی کا کرپشن کے خاتمے کا وعدہ
سندھ میں سیلابی صورتحال، 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اسحٰق ڈار
امریکا اور چین کے درمیان میڈرڈ میں اہم تجارتی مذاکرات شروع