فائرنگ سے دوبھائیوں کی ہلاکت، مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری پر پولیس نے کیا کہا؟
دو بھائیوں کی فائرنگ سے ہلاکت، مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری پر پولیس نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں فائرنگ سے جڑواں بھائیوں کی ہلاکت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،فائرنگ سےجاں بحق عبدالرحمان اور فیضان کی لاشوں کا پوسٹمارٹم نہ ہوسکا ،
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں منشیات فروشی کے تنازعہ پر جھگڑا ہواتھا ،ملزم کاشف اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں
واضح رہے کہ مصری شاہ کے علاقہ دربارگھوڑے شاہ چوک کے قریب2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2بھائی جان بحق ہو گئے تھے،فائرنگ سے25سالہ عبدالرحمن اور23سالہ فیضان زخمی ہوئے،انہیں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکےاوردم توڑگئے،