امریکی ریاست مونٹانا کے بار میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد سابق امریکی فوجی کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مونٹانا ڈویژن آف کریمنل انویسٹی گیشن نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو صبح تقریباً 10:30 بجے دی آؤل بار نامی مقام پر پیش آیا تھا، جہاں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھےمشتبہ شخص کی شناخت 45 سالہ سابق فوجی مائیکل پال براؤن کے طور پر کی گئی ہے، عوامی ریکارڈز اور بار کے مالک ڈیوڈ گوئرڈر کے مطابق، براؤن بار کے بالکل ساتھ رہائش پذیر تھا۔
https://x.com/GLFOP/status/1951404355707367641
گوئرڈر (جو واقعے کے وقت موجود نہیں تھے) نے کہا کہ براؤن نے ایک بارٹینڈر اور 3 گاہکوں کو قتل کیا اور فرار ہو گیا،وہ ان تمام لوگوں کو جانتا تھا جو اس بار میں موجود تھے، میں اس کی ضمانت دیتا ہوں، اس کا کسی سے کوئی مستقل جھگڑا نہیں تھا، میرا خیال ہے وہ اچانک ذہنی طور پر ٹوٹ گیا،اناکونڈا میں براؤن کے گھر کی تلاش ایک سواٹ ٹیم نے کی، جو کہ تقریباً 9 ہزار کی آبادی پر مشتمل جنوب مغربی مونٹانا کا شہر ہے، جو بوزمین شہر سے تقریباً 175 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
مونٹانا کے سینیٹر اسٹیو ڈینز نے کہا کہ ایک بڑی سطح کی تلاش جاری ہے، جس میں ڈرونز کی مدد لی جا رہی ہے،براؤن کو آخری بار اناکونڈا کے مغرب میں واقع اسٹمپ ٹاؤن کے علاقے میں دیکھا گیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’مسلح اور خطرناک‘ ہے۔
اناکونڈا-ڈئیر لاج کاؤنٹی لا انفورسمنٹ سینٹر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر براؤن کو دیکھا جائے تو اس کے ہرگز قریب نہ جایا جائے، جب کہ شہر کے رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور اپنے دروازے بند رکھیں،ایک امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ براؤن نے 2001 سے 2005 تک آرمر کرو مین کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ 2004 کے اوائل سے مارچ 2005 تک عراق میں تعینات رہے، براؤن نے 2006 سے 2009 تک مونٹانا نیشنل گارڈ میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔