ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی ایس پی امجد حسین نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ پولیس کا تبادلۂ فائرنگ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے پشاور روانہ کیا جا رہا ہے۔

ہنگو پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور چار دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے علاقے میں کرفیو نافذ کر کے بڑی سطح پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف حساس مقامات پر تعینات ہیں تاکہ ممکنہ دہشتگرد سرگرمیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈی پی او محمد خالد کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی فوری صحت یابی کے لیے تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Shares: