پشاور میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔
شیخوپورہ:دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شدید زخمی
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شوکت جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتل منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب شیخوپورہ قصبہ چار چک رسالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر5 یوسی سی کے رہائشی PC فاروق آباد کے دو پولیس کانسٹیبلز رانا کرم نواز اور محمد قاسم رات 9 بجے شیخوپورہ سے چار چک رسالہ بسواری موٹرسائیکل واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ سیم پل جیتا گاؤں کے قریب پہنچے تو یکدم چار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور واردات کرنے لگے اسی دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے کانسٹیبل محمد قاسم نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا مگر دوسرے ڈاکوؤں نے محمد قاسم کے پیٹ میں فائر مار کر شدید زخمی کردیا-
شیخوپورہ:دیرینہ دشمنی، دو حقیقی بھائی قتل،ملزمان موقع واردات سے فرار
دونوں پولیس ملازمین کرم نواز اور محمد قاسم نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنادیا اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے کانسٹیبل محمد قاسم کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ داخل کردیا گیا مگر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے پھر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے وقوعہ کی ایف آئی آر تھانہ بھکھی میں درج ہوگئی ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے ۔