استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئی ہیں

فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو ارسال کیا، اپنے استعفے میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے، ذاتی مصروفیات اور صحت کے مسائل کے باعث پارٹی کی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتی، بطور ممبر پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتی رہوں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں تھیں تا ہم نومئی کے واقعہ کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑا تھا اور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئی تھی، استحکام پاکستان پارٹی میں فردوس عاشق اعوان کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ دیا گیا تھالیکن اب وہ مستعفی ہو گئی ہیں،

Shares: