فردوس عاشق اعوان نے فضل الرحمان بارے میں کیا انکشاف، جان کر ہوں حیران

0
51

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گی کیوں کہ وہ مولانا نہیں، مولانا تو علم والے ہوتے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہہ سکتی،وہ مفادات کے لئے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، جب کشمیر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فلیش پوائنٹ بنا ہوا ہے فضل الرحمان دھرنے دینے کا سوچ رہے ہیں، انہیں اب بھی 22 نمبر بنگلے کی یاد ستا رہی ہے ،لیکن وہ جان لیں اب بنگلہ ملنے والا نہیں.

دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا قوم کی خدمت کا جوش و جذبہ ملکی خوشحالی کا امین ہے،وزیراعظم نے دنیا میں نئے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے،وزیراعظم نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا میں متعارف کرایا،ملکی معیشت کے اہداف میں بہتری آرہی ہے،قوم معاشی خسارے سے آہستہ آہستہ چھٹکارا حاصل کررہی ہے،وزیراعظم کےخطاب کےبعد پاکستان خصوصی حیثیت اختیار کرچکا ہے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چندے پر پلنے والے نام نہاد بچوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ،ان کے ارادوں کو قوم بھانپ چکی ہے،فضل الرحمان نے ہمیشہ مفادات کیلیے سیاست کی ہے،تاریخ میں پہلی بار نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدرسہ ریفارمز لائی گئیں،فضل الرحمان کو بنگلہ نمبر22 سے دوری کا غم ہے ،فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گی،مولانا تو علم والے کو کہتےہیں،

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

Leave a reply