فروغ نسیم نے طنز کیا تھا کہ سلائی مشین سے لاکھوں پاونڈز بنائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
فروغ نسیم نے طنز کیا تھا کہ سلائی مشین سے لاکھوں پاونڈز بنائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت میں کہا کہ فروغ نسیم نے 2 جون 2020 کو کہا سرینا عیسٰی ذرائع آمدن بتادیں، فروغ نسیم نے کہا خاتون کی شناخت شوہر سے ہوتی ہے، وزیر قانون نے تمام خواتین کی توہین کی ہے،عدالت میں جو جھوٹ بولے گئے وہ سامنے لانا چاہتا ہوں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جہاں سے دلائل چھوڑیں تھے وہی سے شروع کریں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے اپنی درخواست پر دلائل اپنے انداز میں دینے دیں،سوال پوچھنے ہیں تو سماعت صبح ساڑھے 9 بجے رکھیں،
،جسٹس مقبول باقرنے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ قانونی نقاط پر گفتگو کریں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ فروغ نسیم نے طنز کیا تھا کہ سلائی مشین سے لاکھوں پاونڈز بنائے،فروغ نسیم کی بات پر جسٹس قاضی امین نے انہیں جھاڑ پلائی، پہلے میری اہلیہ کے دلائل سن لیں پھر اپنی بات مکمل کروں گا، میری بیٹی کی ساس نے کراچی واپس جانا ہے، جذباتی ہونے پر عدالت سے معذرت کرتا ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ سرینا عیسی روسٹرم پر آگئیں ،جسٹس مقبول باقر نے سرینا عیسٰی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی گفتگو کو مختصر رکھیے گا
جٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سرینا عیسٰی کا نام سپریم جوڈیشل کونسل میں جاری انکوائری میں سامنے آیا،اس میں شک نہیں کہ آپ عدالتی فیصلے سے متاثر ہوئی ہیں، عدالت نے آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، مقدمہ غیر قانونیت کا نہیں بلکہ ذرائع آمدن کا ہے، سرینا عیسیٰ نے کہا کہ لندن جائیدادوں کا ریکارڈ بھی سپریم کورٹ کو فراہم کیا تھا،ایف بی آر نے حکمنامہ میں تنخواہ اور ملنے والے کرایوں کو شامل نہیں کیا، ایف بی آر نے کراچی کی فروخت کی گئی اراضی کا پیسہ بھی آمدن میں شامل نہیں کیا
میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل
مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟
قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟
قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کیخلاف مقدمات سننے سے روکنا غیر آئینی ہے،درخواست دائر
ضیا الحق، پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے،نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہوجاتے ہیں.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین شکنی غداری ،دین میں کوئی زبردستی نہیں تو قانون میں زبردستی کیسے ہوسکتی ہے ؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست سپریم کورٹ نے کی مسترد
ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ،مجھے پاگل شخص قرار دیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
شہزاد اکبرکو جیل میں ہونا چاہیے ،قاضی فائز عیسیٰ،آپ تحمل کا مظاہرہ کریں، جسٹس مقبول باقر