فروغ نسیم پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا یا نہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا ہے فروغ نسیم نے کابینہ اجلاس میں استعفیٰ دیا، وزیراعظم نے فروغ نسیم کااستعفیٰ قبول کر لیا ،اجلاس میں فروغ نسیم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا، فروغ نسیم سپریم کورٹ میں مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کریں گے ،فروغ نسیم کے حوالہ سے وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے برہمی کی خبریں غلط ہیں ،ایسا کچھ نہیں ہوا،

وفاقی کابینہ میں کس وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا؟ اہم خبر

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پہلی بار نہیں ہو رہی، ماضی میں بھی ہوتی رہی، کیانی صاحب کی بھی ہوئی تھی.ملک میں غیرمعمولی حالات ہیں،بھارت آزاد کشمیرپرقبضےکی دھمکی دے رہا ہے،

چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

وفاقی کابینہ اجلاس، بھارت سے اشیاء کی درآمدگی بارے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

سعودی شہزادے کی اچانک پاکستان آمد ،وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات. چہ میگوئیاں جاری

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ خبریں چل رہی تھیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے 11 وزرا نے دستخط کئے اور کچھ نے نہیں کئے یہ کہا جا رہا ہے، رولز ہے کہ جو انکار نہیں کرتا اس کو مانا جاتا ہے، یہ واضح رہے، عمران خان نے ملک کی سیاسی، معاشی، اقتصادی صورتحال کے ساتھ اب مدت ملازمت میں توسیع کے جو عدالتی تقاضے تھے وہ پورے کر دیئے ،عسکری اور سیاسی قیادت ملکر ملک دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے.

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کابینہ اور اس کی تمام اتحادی پارٹیوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کا قبول کیا ،آرمی چیف نےکرتارپورراہداری کاراستہ دکھایا،آرمی چیف نے انڈیا کو ایسا منہ توڑ سبق سکھایا کہ وہ یاد رکھے گا، آج سرینگر میں تین شہادتیں ہوئی، تمام وزارتیں اور اتحادیوں نے عمران خان کے صوابدیدی اختیار کی حمایت کی ہے اور اسے وقت کا تقاضا کہا ہے ،

Shares: