فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

0
37
فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس #Baaghi

فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو 58 ارب روپے ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا گیا

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے وکیل نے ہتک عزت کا نوٹس ارسال کردیا ،قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو میں من گھڑت ،بے بنیاد الزامات لگائے، فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کو ہراساں کیا اورتھپڑ مارا،فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کوجان سے مارنے کی دھمکی دی فردوس عاشق اعوان 7روز میں معافی مانگیں ،58 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں

فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

 قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

پی پی رہنما کے وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ قادر مندوخیل اپنے حلقے میں قابل احترام شخصیت ہیں پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل پر من گھڑت الزامات لگائے قادرخان مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کا آئینہ دِکھایا تو آپے سے باہر ہوگئیں نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ فردوس عاشق اعوان قادر مندوخیل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں اور معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں شائع کرایا جائے۔

 

Leave a reply