فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا وزیراعلیٰ نے رکھا سنگ بنیاد
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس، صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید بھی موجود تھے. منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 76کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈر پاس کی تعمیر 4ماہ میں مکمل ہو گی۔
یہ دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا۔ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بے پناہ سہولت ملے گی منصوبے کے لئے تقریباً7 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔ فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا ڈیزائن نیسپاک کنسلٹنٹ نے تیار کیا ہے
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے، بچت کے بعد منصوبے کی تعمیراتی لاگت 96کروڑ روپے ہوگی، تعمیراتی لاگت میں بچت پر ایل ڈی اے کے حکام کو شاباش دیتا ہوں، تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے،انڈر پاس 4ماہ میں مکمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بے پناہ سہولت ملے گی،دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا جبکہ بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،منصوبے کے لئے تقریباً7 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی،انڈر پاس کی تعمیر سے روزانہ 91 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا جبکہ ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی،چوک میں ٹریفک کے لئے درپیش مشکلات دور ہوں گی اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کے منصوبوں کی طرح لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا،قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں،ہم نے عوام کے وسائل بچائے ہیں،ماضی میں یہ وسائل اجاڑے گئے،ماضی کے دورمیں ترجیح پیسہ بنانا تھا،ہم نے عوام کا پیسہ بچایا ہے،بچایا گیا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہے ہیں۔