سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا ملزم گرفتار

0
51
northwaziristan

کراچی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کےکارکن کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کے ملزم کو گرفتارکیا-

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم محمد صدیقی کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزم نے2004 میں اپنے بوہری سیٹھ غلام مرتضیٰ کو اغوا اور قتل کیا، ملزم نے 2010 میں کتابوں کی دکان کے مالک ایوب نقوی کوبھی قتل کیا۔

Leave a reply