کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئی رعایتی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلا ای چالان معافی نامہ جمع کروا کر منسوخ کرایا جا سکے گا جبکہ 14 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
پولیس کے مطابق 21 دن سے زائد تاخیر کی صورت میں مکمل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر سگنل توڑنے پر موٹر سائیکل سوار کا جرمانہ 5 ہزار روپے ہے، لیکن 14 دن میں ادائیگی کرنے پر صرف 2500 روپے جمع کرانا ہوں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں نئے ٹریفک قوانین کے مطابق 50 خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے تک جرمانہ مقرر ہے، تاہم 14 دن میں ادائیگی پر نصف رعایت ملے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ اس وقت 59 خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 9 سنگین خلاف ورزیاں — جیسے ون وے، کم عمر ڈرائیونگ، اور ٹریفک سگنل توڑنا — 5 ہزار سے زائد جرمانے کے زمرے میں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لیے کراچی میں قائم 11 سہولت مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، دو نوجوان قتل
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا
امریکا کا جوہری دھماکوں کے تجربات کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیرِ توانائی








