پہلا ایف سی این اے گلگت بلتستان فٹبال چیمپئن شپ،گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیفا کے اصولوں کے مطابق پہلا ایف سی این اے گلگت بلتستان فٹبال چیمپئن شپ 23 جنوری سے 1 فروری 2025 تک پاک آرمی کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے ۔
ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گلگت میں لالک جان سٹیڈیم میں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز گیلانی تھے۔تقریب میں چیف سیکرٹری جی بی سمیت علاقے کی کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ٹورنامنٹ میں کل 15 فٹبال کی ٹیمز شامل ہیں جن میں سے 11 ٹیمیں مختلف اضلاع سے ہیں جو تمام اضلاع کی نمائندگی کر رہی ہیں اور 4 ٹیمیں مختلف محکموں کی نمائندگی کر رہی ہیں ۔
چیمپئن شپ لیگ بنیادوں پر کھیلی جا رہی ہے اور ٹیموں کو ڈراز کے ذریعے چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
یہ چیمپئن شپ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو فٹبال کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب میں شریک شائقین فٹ بال کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا فٹ بال ایک پسندیدہ گیم ہے لیکن ماضی میں اس کھیل کو نظر انداز کیا گیا ۔لوگوں نے پاک ارمی کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت دوبارہ سے گلگت میں فٹ بال کے میںچیز کا انعقاد ممکن ہو سکا اور لوگوں کو ایک صحت مندانہ تفریح مہیا کی.
مریم نواز کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اصولی فیصلہ
انجینئرنگ یونیورسٹی،ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا لیکن جمع نہ کروایا
میں نے حملہ آور کو کمرے میں بند کر دیا تھا، سیف علی خان کا دعویٰ