بلوچستان کے ضلع آواران میں پہلا گرلز انٹر کالج فعال

baloch

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے بلوچستان کے ضلع آواران میں پہلا گرلز انٹر کالج فعال کر دیا گیا۔ اس اہم اقدام سے آواران میں تعلیمی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور یہاں کی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع ملیں گے۔

آواران میں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کا قیام ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جو خطے کی طالبات کے لیے علم کے دروازے کھولے گا۔ یہ کالج نہ صرف تعلیمی ترقی کے لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے بلکہ اس کے ذریعے بلوچستان کی بیٹیوں کو تعلیمی میدان میں مزید مواقع ملیں گے اور وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں گی۔

کالج کے افتتاح کے موقع پر ایک تعلیمی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری، عسکری حکام، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ سیمینار کا مقصد تعلیمِ نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالنا تھا۔ اس دوران طالبات کو کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا، تاکہ ان کی تعلیمی ترغیب بڑھ سکے۔اس تاریخی اقدام سے آواران میں تعلیمی انقلاب کا آغاز ہو رہا ہے، اور یہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ اب آواران کی طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اور وہ اپنے مستقبل کے لیے ایک بہتر اور روشن راہ منتخب کر سکیں گی۔

سپیشل افراد کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات

صدر مملکت آصف زرداری کی پرتگال میں ترک صدر سے ملاقات

Comments are closed.