پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ایک اور سنگِ میل، اسلام آباد کے جنز رغبی گراؤنڈ میں پہلی نارتھ ویمنز رغبی سیونز ٹورنامنٹ 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں مختلف یونیورسٹیوں اور رغبی کلبوں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار مہارت، طاقت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ پورے ایونٹ کے دوران جوش و خروش اور مقابلے کی فضا دیدنی تھی۔اختتامی تقریب کے دوران رغبی ویمن پاکستان کی رکن محترمہ شیری ہنا نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کھیل کے ہر میدان میں خواتین کی شمولیت پاکستان کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور یہ اُن تمام لوگوں کے لیے فخر کی بات ہے جو اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے رغبی کھیل کے فروغ کے لیے حکومت کو پاکستان رغبی یونین کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔یہ ایونٹ پاکستان رغبی یونین کے زیرِ اہتمام اور ایشیا رغبی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
شائقین کی بڑی تعداد نے میچز دیکھے اور خواتین کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا۔ حاضرین نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پاکستان میں رغبی کے کھیل اور خواتین کے کردار کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

ویمنز ورلڈ کپ: بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا مقامی قبائل پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک

اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرنے والے اطالوی کارکن استنبول پہنچ گئے

بیوروکریٹس کی اقسام .تحریر:ملک سلمان

Shares: