امریکی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی کے بعد امریکی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی کرتے ہوئے کم از کم 9 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فلسطینی شہری شمالی غزہ سٹی اور جنوبی خان یونس میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 لاشیں مختلف اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 29 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے برآمد ہوئیں اور کئی لوگ اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جس سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 913 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 134 تک پہنچ گئی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں، جن سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
معاہدےکے باوجوداسرائیل انسانی امداد کی ترسیل روک رہا ہے، اقوامِ متحدہ
بنگلہ دیش،گارمنٹ فیکٹری اور گودام میں خوفناک آگ، 16 افراد جاں بحق
وزیراعلیٰ حلف برداری سے قبل پی ٹی آئی کی اہم مشاورت، کابینہ میں ردوبدل متوقع