بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 ماہی گیر جاں بحق جبکہ 3 تاحال لاپتہ ہیں۔

پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے، جن میں سے ایک معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، جبکہ 2 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقوں ابراہیم حیدری اور مچھر کالونی سے تھا۔افسوسناک حادثے میں ایک باپ اور بیٹا بھی شامل تھے، باپ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ بیٹا تاحال لاپتہ ہے۔

فشر فوک فورم نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ باقی لاپتہ ماہی گیروں کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرا دن کمی

ایشیا کپ بھارت سے یو اے ای منتقل ،پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو

امریکی جنرل کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا، علاقائی امن میں خدمات کا اعتراف

علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

Shares: