فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد:فٹیف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا،اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے گرے لسٹ سے نکال دیا ہے ،

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فٹیف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات کیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر کامیابی سے وقت سے پہلے عملدرآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

صدر ایف اے ٹی ایف راجہ کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرا ملک جو اس لسٹ سے نکالا گیا ہے وہ پاکستان ہے۔ پاکستان 2018 سے اس گرے لسٹ میں موجود رہا۔ پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر دو ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہوا جس میں 34 ایکشن پوائنٹس پر عمل شروع ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس معاملہ میں کارکردگی دکھائی ہے۔ اور پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کے خلاف باقاعدہ کام کیا ہے۔پاکستان نے ان اصلاحات پر عملدرآمد کرنے کی باقاعدہ حیثیت دکھا ئی ہے۔ابھی بھی اس ضمن میں اور کام باقی ہے۔ پاکستان کو اے پی جی کے ساتھ مزید کام کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.