شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے برقع میں چھپ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تین دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 6 سے 7 فروری 2025 کی رات، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ضلع کے علاقے ڈٹہ خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جو عورتوں کے لباس (برقعہ) میں چھپ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔