تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

0
198
azma bokhari

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کی کوئی ایک سڑک بھی بند نہیں تمام تر راستے کُھلے ہیں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں تحریک فتنہ فساد کا جلسہ ہے، جلسے کی تو کوئی بات تو نہیں ہوگی فتنہ فساد ہی ہوگا، مویشی منڈی کو تحریک انصاف سبزی منڈی کہہ رہی تھی چلیں کوئی بات نہیں، انھوں نے صبح کو پل کے نیچے کنٹینر پھنسا دیا، اب کہیں گے ہمارے خلاف سازش ہوگئی،وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکم ہے کہ کنٹینر سے کوئی سڑک بند نہیں ہوگی، بندے انھوں نے خود لانے ہیں، ہم ان کی خاطر تواضع پوری طرح کریں گے، رات کو ایک مرتبہ پھر تحریک فساد کا طریقہ دیکھا انھوں نے شیشے توڑے اور جلاؤ گھیراؤ کیا، کیا آگ لگانا بھی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈنڈا بردار فورس اپنے ساتھ لے کر آرہے ہیں، ان کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے،آفیشل وٹس ایپ گروپ علی امین گنڈاپور کا ہے اس پر سب موجود ہے، سرکاری ملازموں کو یہاں پر لا کر حاضریاں لگائیں گے، ہمارے سرکاری ملازمین تو مصروف ہیں وہ کام کررہے ہیں،

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر آپ میں سے کسی کی طبیعت خراب ہوئی تو ایئر ایمبولینس کے ساتھ واپس بھجوادیں گے، ایک ہزار ارب کے مقروض صوبے کی 1122 لے کر یہ آرہے ہیں، شیر افضل مروت کو کورونا ہوگیا ہے ، باقی بھی سارے بیمار ہوگئے ہیں، کل انتظامیہ کے ساتھ تحریک انصاف کی قیادت نے ملاقات کی تھی انھوں نے کہا تھا کہ گنڈاپور جلسے میں معافی مانگیں گے، کل سے ناکامی کی فضاء سے جان چھڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ چاہتے ہیں یہاں پر حالات خراب ہوں گولی چلے تو ایسا تو نہیں ہوگا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، جلسہ گاہ پر اسٹیج کی ذمہ داری ان کے اپنے پاس ہے،

مریم نواز اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پنجاب میں روکنے کی کوشش کر رہی ہے تو ان کا داخلہ بھی روکا جا سکتا ہے، بیرسٹر سیف
دوسری جانب مشیر خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف نے عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی بلڈ پریشر پر قابو رکھیں،ڈاکٹروں کی ٹیم کو ہر وقت مریم نواز کے پاس ہونا چاہیے،پنجاب میں عوام کا سمندر دیکھ کر شریف خاندان کے اوسان خطا ہے،پنجاب انتظامیہ بدحواسی کا شکار ہو چکی ہے ،پنجاب انتظامیہ نے خود ہی ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا شروع کی،اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور راستے بند کرنا شرمناک اقدام ہے،جلسہ ناکام بنانے کے لئے پنجاب حکومت سرگرم ہو چکی ہے، مریم نواز اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پنجاب میں روکنے کی کوشش کر رہی ہے تو ان کا داخلہ بھی روکا جا سکتا ہے،

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج لاہور میں جلسہ کرے گی، لاہور میں کاہنہ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملی ہے،جلسے میں پی ٹی آئی کے ملک بھر سے کارکنان شریک ہوں گے،جلسے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے ہیں،پنڈال میں ابتک 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگ چکی ہیں، پنڈال میں لائٹیں، ڈی جے، ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر بھی پہنچا دیے گئے ہیں تاہم اسٹیج کیلئے لایا جانے والا کنٹینر رنگ روڈ کے انڈر پاس میں سےنہ گزرنے کے باعث تاحال پنڈال میں نہیں پہنچ سکا ہے،پنڈال میں کھانے پینے کی اشیار، پارٹی پرچموں اور ٹوپیوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں،

لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

Leave a reply